’مذاق رات‘ کے بھارت میں بھی چرچے، کپل شرما نے کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگا دیا

Published On 10 September,2023 12:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کا پروگرام ’’مذاق رات‘‘ کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرنے لگا، طنزو مزاح کے پروگرام میں جہاں صف اول میں جگہ بنا لی وہیں ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد سراہا جانے لگا۔

پروگرام کے میزبان اینکر پرسن عمران اشرف کی منفرد باتیں سب کو بھا گئیں، ساتھی فنکار بھی حاضرین کو خوب محظوظ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صبا قمر کی پوشیدہ ’محبت‘ سب پر آشکار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ صبا قمر ’’مذاق رات‘‘ کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیریئر پر گفتگو کی، شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ  خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جبکہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے ۔

اداکارہ کے کہے گئے ان جملوں کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں نے کافی سراہا اور صبا قمر کے اس بیان کو حقیقت قرار دیا۔

بھارتی کامیڈین کَپل شرما نے پروگرام ’’مذاق رات‘‘ کا ایک کلپ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، پروگرام میں مہمان صبا قمر اینکرپرسن عمران اشرف سے گفتگو کر رہی ہیں۔

بھارتی کامیڈین نے شیئر کردہ کلپ کو تالیاں بجانے والے ایموجیز سے سراہا اور لکھا کہ یہ بالکل سچ بات ہے۔

مزید پڑھیں:صبا قمر کی سفید ساڑھی نے  مذاق رات  کو چار چاند لگا دیئے

یاد رہے کہ کَپل شرما کا شمار معروف کامیڈین میں ہوتا ہے، ان کی جانب سے ’’مذاق رات‘‘ کے کلپ کو انسٹا گرام پر شیئر کرنا پروگرام کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کپل شرما کا ویڈیو پر یہ ردعمل سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہو رہا ہے۔