صبا قمر کی سفید ساڑھی نے 'مذاق رات' کو چار چاند لگا دیئے

Published On 30 August,2023 10:25 am

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی سفید ساڑھی نے 'مذاق رات' شو کو چار چاند لگا دیئے۔

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سفید ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیرتی ہوئی ایک ویڈیو جاری کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنیا ٹی وی کے مقبول شو "مذاق رات" کے سیٹ پر موجود ہیں اور حسین سفید ساڑھی میں اپنی دلکش اداؤں کے ساتھ ایک حسن پری معلوم ہو رہی ہیں۔

صبا قمر نے اپنے اس لُک کو مزید دلکش بنانے کیلئے اونچی ہیلز، کانوں میں میچنگ بُندے، ایک ہاتھ میں کڑا اور دوسرے میں گھڑی پہن رکھی ہے جبکہ زلفوں کو جوڑے میں باندھ رکھا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کبھی اپنی ساڑھی کے پلّو کو لہراتی ہوئی نظر آرہی ہیں تو کبھی مسکراتے ہوئے مختلف پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر صبا قمر نے نصرت فتح علی خان کا گانا ’یہ جو ہلکا ہلکا سرورہے‘ لگایا ہے جو ان کے حسن کو مزید دوباہ کر رہا ہے۔