مہوش حیات نے 'سلپ ڈریس' میں ساحل پر جلوے بکھیر دئیے

Published On 04 September,2023 12:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے سلور سکرین پر اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو مسحور کرنے کے بعد اپنے مصروف شیڈول سے وقفہ لے کر سمندر کی سیر کر تے ہوئے سلپ ڈریس میں ساحل پر جلوے بکھیر دئیے۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، ناقابل یقین ٹیلنٹ، شاندار انداز اور جاندار اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن مہوش حیات ہر لمحہ اپنے پرستاروں کے زبان پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔

صرف یہی نہیں مہوش حیات اپنی دلکش تصاویر، ریلز اور نت نئے فوٹوشوٹ کے سبب بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے مختصر دورانیے پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

مذکورہ کلپ میں "میں پنجاب نہیں جاؤں گی" کی اداکارہ مہوش حیات کو نیلے اور سفید رنگ کے مجموعے کے سلپ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جو ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ساحل کے موجوں کا مزہ لیتی اپنی دنیا میں مگن دکھائی دے رہی ہیں۔