ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ریلیز میں تین دن باقی ہیں اور اس سے قبل ہی فلم باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میگا تھرلر ’جوان‘ کے صرف تین دن میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس کے ساتھ اس نے ’پٹھان‘ اور ’غدر2‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
باکس آفس ذرائع کے مطابق ’جوان‘ نے ایڈوانس بکنگ میں دس لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت کرکے ریلیز سے قبل ہی 125 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
— LetsCinema (@letscinema) September 4, 2023
شاہ رخ خان نے چار برس بعد بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ساتھ بڑے سینما پر واپسی کی، اب ’جوان‘ کے ذریعے باکس آفس پر طوفان برپا ہے جبکہ لیجنڈری راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ سات ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں نیانترا، دیپیکاپڈوکون، سانیا ملہوترا، وجے سیتھوپتی اور دیگر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔