لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے بے وفا مردوں کی پہچان بتا دی۔
ایک انٹرویو کے دوران بیوفا مردوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد بے وفائی کرتا ہے اور کسی رشتے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ کوئی معقول بہانہ بنائے گا، وہ کالز وصول کرنے سے گریز کرے گا، نظر انداز کرے گا اور بے حسی کا مظاہرہ کرے گا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد یہ سب سامنے والے کے پریشان کن رویے کا سہارا لینے کے لیے کرتے ہیں تاکہ ان کے اس رویے پر کوئی سخت ردِ عمل سامنے آئے اور پھر وہ اس کو بنیاد بنا کر رشتہ ختم کر سکیں۔
معروف اداکارہ ریشم نے بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ بدقسمتی سے دور حاضر میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔