اداکارہ منال خان کے ’بےبی شاور‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 24 September,2023 01:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کے ’بےبی شاور‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ایمن خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن منال خان کے ہاں بھی بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ منال خان کا ’بےبی شاور‘ کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں، ’بےبی شاور‘ میں منال خان کو اپنی والدہ عظمیٰ مبین، بہن ایمن خان، بھانجی امل منیب سمیت چند دوستوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی تصاویر پر منال خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے مہمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب منال خان کی والدہ عظمیٰ خان نے اپنی بیٹی کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری چھوٹی سی مانو اب ماما بن جائے گی، میری جان، میں آپ کیلئے بہت خوش ہوں۔