لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے دلکش و جاذب نظر نئے لکس میں اپنی تصاویر جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
صبا حمید پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو تعارف کی محتاج نہیں اور اپنی بہترین اداکاری سے گزشتہ چار دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر راج کرتی آرہی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ ماڈرن لباس میں ملبوس پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر ان کے ایک فوٹو شوٹ کی ہیں جو انہوں نے ایک اخبار کیلئے کروایا جبکہ ان کے مختلف ملبوسات کی مناسبت سے ان کا دلفریب میک اپ پاکستانی معروف میک اپ آرٹسٹ نے کیا ہے۔
فوٹو شوٹ میں شامل لکس میں ہلکی گلابی لمبی قمیض کے ساتھ ٹراؤزر، پرنٹڈ سبز شلوار قمیض، سفید فارمل شرٹ کے ساتھ سرخ سٹرپس والا سیاہ ٹراؤزر اور سبز بٹن فرنٹ شرٹ کے ساتھ بیل باٹم شامل ہیں۔
یاد رہے کہ صبا حمید نے پی ٹی وی کے ڈارمے ’دہلیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انکے دیگر مشہور ڈراموں میں ’بند دروازے‘ ، ’سنڈریلا اور سکینہ‘ ، ’نیلے ہاتھ‘ ، ’انکل سرگم شو‘ ، ’فیملی فرنٹ‘ ، ‘آزر کی آئیگی بارات‘ اور ’دل لگی‘ شامل ہیں۔