'ٹائیگر3' سے کترینہ کیف کی پہلی جھلک سامنے آگئی

Published On 10 October,2023 10:38 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ سے سپر سٹار کترینہ کیف کی ایکشن سے بھرپور پہلی جھلک سامنے آگئی۔

کترینہ کیف یش راج فلمز کی اسپائے یونیورس کی پہلی خاتون جاسوس ہیں اور یہ ’زویا‘ کے کردار میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بہترین پرفارمنس دے چکی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ’ٹائیگر3‘ کے ایکشن مناظر کو شوٹ کرانے کیلئے انہیں جسمانی طور بہت محنت کرنی پڑی اور یہ ان کا سب سے زیادہ چیلنجنگ کردار تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایکشن فلموں کو بہت بڑی مداح ہیں اور اسی لئے ’زویا‘ کا کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا جو پورا ہوا۔