نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستانی فنکار طلال قریشی کی تصویر نیویارک کے ٹائمز سکوائر کی زینت بن گئی۔
طلال قریشی پاکستان کے پہلے فنکار بن گئے ہیں جن کے نئے البم ٹربو کو عالمی میوزک سٹریمنگ سروس اسپاٹیفائے لانچ کررہی ہے۔
میوزک پروڈیوسر طلال قریشی کی نئی البم 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے اور اس کیلئے اسپاٹیفائے ایک ہفتے تک تشہیری مہم چلائے گی، نئے البم میں مختلف فنکاروں زاؤ علی، ظہور، بلال بلوچ، نتاشہ نورانی اور مانو نے حصہ ملایا ہے۔