کرینہ کپور نے روہت شیٹی کے ساتھ نئی فلم کی تصدیق کردی

Published On 07 October,2023 11:15 pm

ممبئ: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سٹار اداکارہ کرینہ کپور نے نامور ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ نئی فلم کی تصدیق کر دی۔

سٹار اداکارہ کرینہ کپور نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ روہت شیٹی کی آئندہ آنے والی فلم میں کام کریں گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور ان دنوں حیدرآباد میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں، انہوں نے سیٹ سے تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ سڑک کے بیچ میں کھڑی ہیں اور ایک گاڑی پلٹ کر گر رہی ہے۔

فلم سے متعلق اداکارہ کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ روہت شیٹی کے ساتھ یہ میری چوتھی فلم ہے اور یقیناً آخری نہیں۔