پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 28 واں روز، ’دا فائینسٹ کٹر‘ پیش کیا جائیگا

Published On 06 October,2023 12:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج رات 8 بجے مقامی گروپ کی جانب سے پلے ’دا فائینسٹ کٹر‘ پیش کیا جائے گا۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 28 واں روز ہے جس میں پلے دا فائینسٹ کٹر پیش ہوگا۔

دا فائینسٹ کٹر تھیٹر پلے ایک درزی کی کہانی ہے جو اپنی مہارت کا جادو دکھا کر لوگوں کو حیران کرتا ہے، تھیٹر ڈرامے کے مصنف و ہدایت کار سید منتظر مظہر سلیمان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔