پاکستان تھیٹر فیسٹیول: آج شیما کرمانی کا ڈرامہ ’زیست‘ پیش کیا جائیگا

Published On 05 October,2023 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں تھیٹر پلیز کا سلسلہ جاری ہے، آج شیما کرمانی کا ڈرامہ ’زیست‘ پیش کیا جائیگا۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج شام 5 بجے ایرانی گروپ کی ورکشاپ کا انعقاد ہو گا، تحریک نسواں گروپ کا دوسرا تھیٹر پلے ’زیست‘ رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

تھیٹر ’زیست‘ کی مصنفہ اور ہدایت کارہ شیما کرمانی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔