دیشا پٹانی سشانت سنگھ کی یاد میں آج بھی افسردہ

Published On 02 October,2023 11:58 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے آنجہانی ساتھی اداکار شوشانت سنگھ کیلئے فلم "مہندرا سنگھ دھونی" کی ریلیز کے 7 سال بعد ایک درد بھرا پیغام لکھا ہے۔

اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے انسٹا گرام پر اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلمائے گئے اپنے ایک سین کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہندی سنیما میں میری پہلی فلم کے یہ خوب صورت لمحات تھے، اس خوبصورت سفر پر میں آپ کی شکرگزار ہوں۔

دیشا نے سشانت کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسے لوگوں سے پورے دل سے پیار کریں اور ان کی قدر بھی کریں جو آپ کو خوش اور محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنے پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی افسوس کے لیے بہت مختصر ہے، ہم آپ کو الوداع نہیں کہہ سکے مگر مجھے امید ہے کہ آپ خوش اور سکون سے ہوں گے۔