'میرا شہزادہ سلیم' ماہرہ نے شادی کے خوبصورت لمحات شیئر کردیئے

Published On 04 October,2023 11:53 am

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے خوبصورت لمحات مداحوں کیساتھ شیئر کردیئے۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان سفید عروسی لباس اور سادہ جیولری پہن کر اپنی شادی کی تقریب میں داخل ہو رہی ہیں جہاں ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ ہے، اداکارہ سٹیج کی جانب بڑھتے ہوئے اپنے شوہر سلیم کریم کا ہاتھ تھامتی ہیں اور دونوں رقص بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنی شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’میرا شہزادہ، سلیم‘۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک اور دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا "بسم اللہ، شكر الحمد اللہ"۔

دوسری جانب تصاویر، ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔