لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کہا ہے شوبز میں انٹری دی تو والدہ بہت ناراض ہوئیں، ان کو راضی کرنے میں بہت وقت لگا۔
حال ہی میں اداکارہ نتاشا علی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل پر بات کی۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں 9ویں جماعت میں تھی جب میں نے اداکاری کرنا شروع کردی تھی، اسی وجہ سے والدہ دو سال تک مجھ سے ناراض رہیں، انہیں راضی کرنے میں بہت وقت لگا۔
کم عمری میں شوبز میں انٹری کے حوالے سےنتاشا نے کہا کہ بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمیٰ گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔