حریم شاہ بھی نسیم کی ورلڈ کپ میں عدم موجودگی پر مایوس

Published On 05 October,2023 03:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ ورلڈ کپ 2023 کے سکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ کی لندن کے ہسپتال میں کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اس وقت ہسپتال میں داخل اور رو بصحت ہیں، نسیم شاہ کی ویڈیو پر جہاں ان کے مداح انہیں دلاسہ دے رہے ہیں وہیں حریم شاہ نے بھی فاسٹ باؤلر کو جلد کرکٹ کے میدان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

حریم شاہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مایوس کن انداز میں کہا کہ آپ کے بغیر کرکٹ ورلڈ کا میدان ادھورا ہے، امید ہے کہ ہم بہت جلد آپ کو فیلڈ پر دیکھیں گے۔