ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

Published On 05 October,2023 06:09 pm

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی ، خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ چڑھانے لگیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز ہوگیا اور حیدر آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالے افتتاحی میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ چڑھانے لگیں ہیں کیوں کہ میدان میں تماشائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر کافی تنقید کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی خالی سٹیڈیم کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

ورلڈکپ میچز شروع ہونے سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو بظاہر افتتاحی میچ میں جھوٹا نکلا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے جے شاہ نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں میچز کی جانب مبذول کرانے کے لیے مفت منرل واٹر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جے شاہ نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کو منرل واٹر اور پیکنگ میں دستیاب مفت پانی دیا جائے گا، ہائیڈریٹڈ رہیں اور گیمز انجوائے کریں، آئیں اور ورلڈکپ کے دوران نہ بھلائے جانے والے لمحات بنائیں۔