ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں: بابر اعظم

Published On 05 October,2023 06:29 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہم ورلڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈکپ کے لئے ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، ایک ہفتے سے حیدرآباد میں ہیں اور دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچز میں ہر کھلاڑی کو موقع دیا، اس وقت ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں ، بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہماری قوت ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے، ہمارے بیٹرز ٹاپ آرڈر سے لوئرآڈر تک اچھا پرفارم کررہے ہیں، ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری محسوس کررہا ہے۔

کپتان نے کہا کہ بولنگ میں ہمارے فاسٹ بولرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں، سپنرز بھی مڈل اوورز میں وکٹیں لے رہے ہیں جو اچھی علامت ہے۔

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم گیارہ سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ انڈین سرزمین پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، انڈیا میں پچز اچھی ہیں، باؤنڈریز نہ بہت بڑی ہیں اور نہ بہت چھوٹی، ہائی سکورنگ میچز ہونگے۔