عائزہ خان دلکش منظر کی خوبصورتی میں کھو گئیں، تصاویر وائرل

Published On 06 October,2023 12:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان دلکش منظر کی خوبصورتی میں کھو گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ عائزہ خان نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں کھڑکی سے باہر کے خوبصورت مناظر دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ "اس دلکش منظر کی خوبصورتی میں کھو گئی ہوں"۔

عائزہ خان کی جانب سے یہ تصاویر شیئر ہوتے ہی ان کے لاکھوں مداح ان کو دیکھ کر تعریفی کمنٹس بھی کر چکے ہیں۔