'2 سے 3'، عروہ اور فرحان کے ہاں جلد نئے مہمان کی آمد متوقع

Published On 07 October,2023 11:42 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

عروہ اور فرحان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ایک دلکش تصویر کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

کالے جوڑے میں ملبوس عروہ اور فرحان نے لکس سٹائل ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں شریک ہوتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’آج کی رات ہم تین ہیں، ماشاء اللہ۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کے منظرِ عام پر آنے کی دیر تھی کہ مداحوں نے بےشمار کمنٹس اور تبصرے کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا، ناصرف مداح بلکہ ساتھی شوبز ستاروں نے بھی اداکارہ کی خوشی میں خوش ہوتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اس جوڑے نے 2016 میں شادی کی تھی، انکا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا تھا اور 2020 کے آخر میں دونوں کے درمیان علیحدگی خبریں گردش کرنے لگ گئی تھیں۔

بعد ازاں عیدالفطر پر دونوں نے اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسی تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دونوں اہم مواقعوں پر اپنی خوبصورت تصاویر جاری کر کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے آئے ہیں۔