اسرائیل میں پھنسی بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا ممبئی پہنچ گئیں

Published On 08 October,2023 08:25 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل میں پھنس جانے والی بالی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا بحفاظت ممبئی پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ 39 ویں حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے اسرائیل گئی تھیں جس میں اُن کی فلم  اکیلی  کو منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی وڈ اداکارہ وہیں پھنس گئی تھیں۔

اداکارہ کے ٹیم ممبر نے بتایا تھا کہ جب آخری بار ان کی نشرت سے بات ہوئی تو وہ تہہ خانے میں محفوظ تھیں جس کے بعد نصرت بھروچا کا اسرائیل میں اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

تاہم بعد ازاں نصرت بھروچا کی ٹیم ممبر نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ نشرت سے رابطہ ہوچکا ہے اور وہ خیریت سے ہیں، سفارت خانے کی مدد سے اداکارہ کو بحفاظت وطن واپس لایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا بحفاظت ممبئی ائیرپورٹ پہنچیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ،اسرائیل سے ممبئی پہنچنے پر اداکارہ نے ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کیا۔