اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ کے دوران سونے کا آئی فون گنوا بیٹھیں

Published On 15 October,2023 05:56 pm

احمد آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ وماڈل اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ کے دوران سٹیڈیم میں اپنے قیمتی سونے سے بنے آئی فون سے محروم ہوگئیں۔

اروشی روٹیلا بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک بھارت میچ کو دیکھنے آئی تھیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مدد کی درخواست کی ۔

اروشی روٹیلا بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک بھارت میچ کو دیکھنے آئی تھیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مدد کی درخواست کی ۔

پوسٹ میں اروشی نے بتایا کہ نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔