صبا قمر نے اپنے'جینٹل مین' میں پائی جانیوالی خوبیاں گنوا دیں

Published On 01 November,2023 11:07 am

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے "جینٹل مین" میں پائی جانیوالی خوبیاں گنوا دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خفیہ ہمسفر میں پائی جانیوالی خوبیوں سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

صبا قمر نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ایک آدمی سے زیادہ رومانوی کوئی چیز نہیں ہے جو یہ تسلیم کرے کہ وہ آپ کو چاہتا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ آپ سے کتنا پیار کرتا ہے، اپنا وقت اور توجہ آپ کو دیتا ہے، آپ کو ہنسانے کے لیے کچھ بھی کرتا ہے، کسی اور لڑکی کو نہیں دیکھتا کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔

آخر میں صبا قمر نے سرخ دل اور ہنسنے والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ خصوصیات میرے آدمی میں ہیں"۔