ممبئی: (ویب ڈیسک) مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی سٹوری میں مولانا طارق جمیل کا ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، بیٹے کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے سب سے بیٹے کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی تھی۔
سابقہ اداکارہ نے عاصم جمیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ مولانا طارق جمیل صاحب کو صبر دے‘‘۔اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’براہ کرم! مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مغفرت کے لیے دُعا کریں‘‘۔