لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار رکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں لیکن اب تک معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل کی سفاکیت پر کوئی ردعمل دیا ہے۔
عائزہ خان مسلسل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر متحرک ہیں جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس پوسٹ کررہی ہیں لیکن اداکارہ نے فلسطین کی حمایت پر ایک پوسٹ بھی جاری نہیں کی۔
اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اس قدر مقبولیت کے باوجود اسرائیلی حملوں پر عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے ہیں۔
عائزہ خان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ آپ فلسطین کے بارے میں پوسٹ کیوں نہیں کررہی ہیں؟ ہمیں ابھی آپ کے فوٹو شوٹس کی پرواہ نہیں ہے، کچھ تو شرم کرو۔
لائبہ نامی صارف نے کہا کہ “کیا آپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں؟ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، کیا آپ ان کے لیے یہ پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتی ہیں؟