لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے گلوکار عاصم اظہر سے اپنے رشتے بارے مداحوں کو بتادیا۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کےساتھ سوال جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں گلوکارہ کے مداحوں نے بڑی تعداد میں مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔
سوال جواب کے سیشن کے دوران صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کی شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، ایک صارف نے آئمہ سے پوچھا کہ، آپ شادی کب کر رہی ہیں؟ ساتھ ہی ایک اور ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کو شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہیے؟
گلوکارہ نے شادی سے توبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی نہیں کرنی شادی جبکہ لڑکے سے متعلق کہا کہ ہم ایسے ہی اچھے ہیں، ہمیں کوئی نہیں چاہیے۔
لگے ہاتھوں ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے؟
جواب میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ وہ (عاصم اظہر) تو میرے بھائیوں جیسا ہے۔