کیرالا: (ویب ڈیسک) بھارت میں ملیالم اداکارہ رنجوشا مینن نے خودکشی کرلی، اداکارہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکارہ رنجوشا مینن نے پھندا لگا کر خودکشی کی، اداکارہ کی لاش آج صبح اُن کے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ اس فلیٹ میں اپنے شوہر منوج کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جوکہ ایک اداکار بھی ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ اپنی موت کے وقت مالی مسائل کا شکار تھیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، افسوسناک خبر نے اداکارہ کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے اور وہ اُن کی سوشل میڈیا پوسٹس پر کمنٹس کرتے ہوئے اپنے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔