ارباز اور سہیل نے بگ باس 17 میں بھائی سلمان خان کو جوائن کرلیا

Published On 29 October,2023 09:46 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 17‘ میں میزبان سلمان خان کو ان کے دو بھائیوں ارباز اور سہیل نے بھی جوائن کرلیا۔

بگ باس کے نئے سیزن کا یہ تھیم بنایا گیا تھا کہ اس میں گیم سب کیلئے ایک جیسا نہیں ہوگا اور اس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی رہے گی اور اب ناظرین کو یہ نظر آرہا ہے۔

شو کے نئے پروگرام ’ویکینڈ کا وار‘ میں تینوں خان برادران میزبانی کریں گے اور نئی پرومو ویڈیو میں سہیل اور ارباز کو سلمان کو خوش آمدید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قسط میں تینوں بھائی اپنے فلمی کیریئر کے کچھ انکشافات کے ساتھ نجی زندگی پر بھی مزاح سے بھرپور گفتگو کریں گے۔