منال خان اور احسن اکرام کے گھر بیٹے کی آمد

Published On 01 November,2023 03:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام پر اپنے گھر آئی نعمت کی خوشخبری دی ہے۔

انہوں نے خوشخبری دینے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر ایک کارڈ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یکم نومبر کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر احسن اور منال نے اپنے پیارے بیٹے محمد حسن اکرام کو دنیا بھر میں خوش آمدید کہا‘۔

کارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام "محمد حسن اکرام" رکھا ہے۔

منال خان کی پوسٹ پر معروف شوبز شخصیات کمنٹس کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد دے رہی ہیں، ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔