سنبل اقبال کے امارات میں سیرسپاٹے ، تصاویر وائرل

Published On 02 November,2023 10:57 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سنبل اقبال ان دنوں متحدہ عرب امارات میں سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں۔

2011ء سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ سنبل اقبال نے حال ہی میں فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں دبئی کے پرتعیش ہوٹل کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں سنبل اقبال نے سلک کی سبز شرٹ کے ساتھ میچنگ میکسی سکرٹ زیب تن کر رکھی ہے، اداکارہ کی سکرٹ سائیڈ سے کٹی ہوئی ہے جس کے ساتھ ان کی گلابی ہائی ہیلز اداکارہ کے لک کو مزید دلکش بنارہی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ نے اپنے لباس کی مناسبت سے میچنگ پرس بھی ہاتھ میں تھام رکھا ہے جبکہ کانوں میں زنجیر نما بندے پہن ہوئے ہیں جو سنبل کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔