لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے فیشن انڈسٹری میں بطور ڈیزائنر بھی انٹری دے دی۔
حال ہی میں اداکارہ ندا یاسر نے فیشن سے متعلق تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ہی اپنا کپڑوں کا برانڈ بھی لانچ کر دیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے فیشن ڈیزائننگ کا کورس مکمل کرنے کے حوالے سے فالوورز کو آگاہ کیا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ندا یاسر فیشن ڈیزائننگ کا کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ وصول کر رہی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ پر ہلکے نیلے رنگ کا کوٹ اور سیاہ پینٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
فیشن ڈیزائننگ کا 8 ہفتوں کا کورس مکمل ہونے پر اداکارہ ندا یاسر نے فیشن انڈسٹری میں بطور ڈیزائنر انٹری دیتے ہوئے اپنا کلاتھنگ برانڈ بھی لانچ کر دیا۔