من مائل کی 'منو' کے برائیڈل فوٹوشوٹ میں حسن کے جلوے

Published On 22 November,2023 03:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے برائیڈل فوٹو شوٹ میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

کئی مشہور پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جن میں وہ حسین جوڑے میں ملبوس اپنے حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سفید ارگینزا لہنگا چولی زیب تن کر رکھا ہے جس پر ہوا دلکش کام مایا علی کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

اس دلفریب لہنگا چولی کے ساتھ جالی کا حسین دوپٹہ قابل دید ہے جبکہ جوڑے سے میچنگ عروسی پوٹلی بھی اداکارہ کے لک کو مزید دلکش بنارہی ہے۔

مایا علی نے اس لباس کے ساتھ ماتھے پر بڑے سائز کا ٹیکا اور گلے میں بھاری ہار پہن رکھا ہے جبکہ اسموکی آئیز پر مشتمل میک ان کی خوبصورتی کو دوبالا کررہا ہے۔