بالی وڈ سپر سٹار رنبیر کپور کی نئی ایکشن فلم ’انیمل‘ کا ٹریلر جاری

Published On 23 November,2023 09:36 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار رنبیر کپور کی نئی میگا ایکشن فلم ’انیمل‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایکشن، جرائم، محبت اور نفرت کے گرد گھومتی کہانی اور اداکار کی جاندار پرفارمنس نے مداحوں کو جوش میں مبتلا کردیا ہے۔

رنبیر کپور کو فلم میں اپنے والد انیل کپور کی محبت میں جنونی دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔

’انیمل‘ میں رنیبر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے, فلم یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔