نئی دہلی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سیاستدان پرکاش راج کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کےلیے طلب کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو ریاست تامل ناڈو کے شہر تیروچیراپلی میں قائم ایک جیولری گروپ کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کےلیے طلب کیا گیا ہے۔
پراناوو جیولرز نامی اس کمپنی کے دفتر پر تین روز قبل چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے بھاری رقم اور سونے کے زیورات قبضے میں لیے گئے تھے، جس کے بعد پرکاش راج کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔