یمنیٰ اور اسامہ خان کا گانا 'مینٹل سا دل' ریلیز، مداحوں کا پسندیدگی کا اظہار

Published On 16 December,2023 02:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈراما تیرے بن سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کے گانے"مینٹل سا دل" نے دھوم مچا دی۔

گزشتہ روز فلم نایاب کا پہلا گانا "مینٹل سا دل" ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور ساتھی اداکار اسامہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

گانے کے دوران یمنیٰ اور اسامہ کی کیمسٹری دیکھ کر فالوورز اندازہ لگا رہے ہیں کہ فلم میں دونوں کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے، گانے کو شانی حیدر نے گایا اور کمپوز کیا ہے جبکہ "مینٹل سا دل" کے بول رضوان حسن کے تحریر کردہ ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانے کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔