صبا قمر کی سلور لہنگا چولی میں خاص لُک نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے

Published On 22 December,2023 04:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کی سلور لہنگا چولی میں خاص لُک نے ان کے مداحوں پر سحر طاری کردیا۔

حال میں اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے حسن کے ساتھ قاتلانہ اداؤں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

صبا قمر نے سلور لہنگا چولی زیب تن کر رکھا ہے ، اسی کی مناسبت سے انہوں نے گلے میں نگوں والا ہار پہن رکھا ہے اور مہارت سے ہوا میک اپ اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

اپنی ان پوسٹس پر صبا قمر نے دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیے، انہوں نے آنکھوں کی مختلف زاویوں سے بنائی گئی تصاویر جاری کیں اور ساتھ لکھا کہ "خوابوں سے بھرپور آنکھیں"۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے خوش رہنے کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ خوش رہنے کی بہت سی خوبصورت وجوہات ہیں۔

اسی مناسبت سے جاری ایک اور پوسٹ میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’ایک سچی محبت کی کہانی کبھی ختم نہیں ہوتی۔‘