ماورا حسین نے زندگی کے یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

Published On 22 December,2023 04:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر پرمبنی پوسٹ جاری کی جس میں انہیں عمرہ کی ادائیگی کے بعد مقدس مقامات کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ گلابی عبایا میں ملبوس خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ ساتھ ہی دیگر تصاویر میں وہ اللہ کا ذکر کرتی اور قرآنِ پاک کی تلاوت کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔