چاہت فتح علی کی گلوکاری کے بعد کرکٹ کے میدان میں طبع آزمائی

Published On 07 January,2024 03:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گلوکاری کے بعد کرکٹ کے میدان میں طبع آزمائی شروع کر دی۔

انٹرنیٹ کامیڈین اور مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کرکٹ کے میدان میں کھیل کی مشق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی سیاہ جینز اور ہُڈی میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں بلا بھی تھاما ہوا ہے جس سے وہ بیٹنگ کی پریکٹس کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار کا کھیل کے میدان میں بغیر بال کے شارٹ کھیلنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین سمیت کیمرے کے عقب میں موجود لوگوں کو بھی خوب بھایا جس کا اظہار انہوں نے خوب داد اور واہ واہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کیا۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔