عفان وحید کی درفشاں سے شادی کی خبروں کا معاملہ، اداکار نے خاموشی توڑ دی

Published On 06 January,2024 08:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم سے شادی کی خبروں پر ردعمل جاری کردیا۔

رپورٹ کےمطابق عفان وحید نے ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت اُن کی شادی سے متعلق افواہوں پر بات کی، پروگرام میں ایک شخص نے عفان وحید سے اُن کی اور درفشاں سلیم کی شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ درفشاں کے ساتھ عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر شادی کی نہیں بلکہ اُن کے برائیڈل شوٹ کی تھیں۔

عفان وحید نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور درفشاں سلیم کا ڈرامہ آیا تھا جوکہ کافی مقبول ہوا تھا جس کے بعد ایک برانڈ نے ہمیں برائیڈل فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کی تھی، اداکار نے کہا کہ وہ فوٹو شوٹ جیسے ہی وائرل ہوا تو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ میں نے درفشاں سلیم سے شادی کرلی ہے جبکہ وہ صرف فوٹو شوٹ تھا۔