لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میری بولڈ تصاویر پر لوگ میرے بھائی کو مینشن کرتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پوڈکاسٹ کے دوران بولڈ لباس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حمائمہ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ میری تصاویر پر کمنٹس کر کے میرے بھائی فیروز خان کو مینشن کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنی بہن کو دیکھو یا اُس کی تصویروں پر مجھے مینشن کرتے ہیں کہ اپنے بھائی کو دیکھ لو۔
اداکارہ نے کہا کہ ٹھیک ہے میرا بھائی دیندار شخص ہے، وہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر چیزیں نہیں دیکھتا لیکن لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ میں اور میرا بھائی دو الگ الگ شخصیات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اور میرے بھائی کی ترجیحات الگ الگ ہیں، میں اپنی غلطیوں کی خود ذمہ دار ہوں اور وہ بھی اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے۔
حمائمہ نے مزید کہا کہ نا جانے کیوں بولڈ لباس پر لوگ صرف مجھے ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں حالانکہ دیگر کئی پاکستانی اداکارائیں ایسی ہیں جو عام زندگی میں بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں، اپنی شادی پر لہنگا چولی پہنتی ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتیں صرف میں ہی نظر آتی ہوں۔