معروف گلوکار آفتاب خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Published On 04 January,2024 10:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گلوکار آفتاب خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

معروف کامیڈین ایاز خان نے چھوٹے بھائی آفتاب خان کے انتقال کی تصدیق کردی، مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ گلشنِ اقبال میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔

آفتاب خان نے گیتوں اور غزلوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعت متحدہ قومی موؤمنٹ کیلئے بھی کئی مشہور ترانےگائے تھے، جن میں سب سے مشہور ترانہ ’’وہ جس پہ مرنا گوارا ہے میرا قائد ہے‘‘ شامل ہے۔