لاس ویگاس: (ویب ڈیسک) نامور پاپ سٹار گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے میوزک انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نے اپنے دسویں البم کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور جلد وہ میوزک انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔
برٹنی سپیئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں لکھا کہ وہ اب کبھی میوزک انڈسٹری میں واپس نہیں آئیں گی۔
گلوکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صرف لطف اندوزی کیلئے میوزک لکھتی ہیں اور پچھلے دو برس میں وہ مختلف گلوکاروں کیلئے 20 گانے لکھ چکی ہیں۔
برٹنی سپیئرز نے اگست 2022 میں والد کے ساتھ جاری عدالتی مقدمے کے بعد چھ برس کے وقفے سے اپنا نیا البم جاری کیا تھا۔