کترینہ کیف نے نیو ایئر کی خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

Published On 03 January,2024 11:04 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے ہمراہ نئے سال کی آمد پر چھٹیاں منائیں جن کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

کترینہ کیف کی خوبصورت تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ نئے سال کے آغاز پر بے حد خوش ہیں، کترینہ کیف نے 4 تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ایک میں وہ وکی کوشل کے ساتھ سورج ڈوبنے کے مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

کترینہ کیف کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’تین خوبصورت دن، پیار، آرام، غروبِ آفتاب اور ٹھنڈ! نیا سال منا لیا، اب وقت آگیا ہے کرسمس منائی جائے۔‘

کترینہ کیف کی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ چھٹیوں میں اتنی مگن ہیں کہ اُن کا کام پر واپسی کا کوئی موڈ نہیں ہے، وہ نئے سال کے جشن کے بعد پھر سے کرسمس کی چھٹیاں منانا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ کترینہ سے قبل وکی نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس میں اس جوڑی کو ایک ساتھ پرسکون لمحات سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔