سانولی رنگت کی وجہ سے لڑکیوں کو کونسے کردار دیے جاتے ہیں؟آمنہ الیاس نے حقیقت بتا دی

Published On 02 January,2024 10:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ سانولی رنگت کی وجہ سے لڑکیوں کو منفی کردار دیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں آمنہ الیاس کا کہنا تھاکہ میرے گھر میں سب کی رنگت سانولی ہے اس لیے کبھی احساس نہیں ہوا ،تاہم جب اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے۔انہوں نے کہا کہ سانولی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں اور انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

آمنہ الیاس کا مزید کہنا تھاکہ اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے سانولی رنگت کے طعنے دئیے جاتے تھے۔ ڈراموں کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت گوری دکھانے کے لیے مختلف کریمز لگائی جاتی تھیں۔میرے لیےوہ سب بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا۔