اکشے اور ٹائیگر کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پہلی جھلک جاری

Published On 01 January,2024 10:47 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

انسٹاگرام میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف نے فلم کی پہلی جھلک جاری کردی جس میں انہیں ایک ساحل پر بوٹ کا سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ہے ’آپ کا نیا سال بڑا بنے چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے، ہیپی نیو ایئر‘، جبکہ تصویر کے ساتھ پس منظر میں فلم کا ٹائٹل سانگ بھی چلتا ہے۔

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں پرتھوی راج سوکومران بھی شامل ہیں جس سے شائقین کو جذبات اور ایکشن کا ایک نیا ہنگامہ دیکھنے کو ملے گا۔