صبا قمر کی 'باس لُک' میں تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Published On 31 December,2023 06:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کی "باس لُک" میں تصاویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سفید شرٹ اور سیاہ گاؤن پہنے مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ ساتھ انہوں نے سفید گلاب بھی پکڑ رکھا ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں صبا قمر نے لکھا کہ"صبو ڈارلنگ، آپ مختلف ہیں"۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مہوش حیات، لیلیٰ واسطی، عروسہ صدیقی، مایا علی، سبین فاروق جیسے بڑے ناموں نے بھی "صبو ڈارلنگ" کی دل کھول کر تعریفیں کیں جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی تعریفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔