عائزہ اور عفان کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز

Published On 02 January,2024 12:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا عفان وحید کے ہمراہ برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

عائزہ خان اور عفان وحید ایک برانڈ کی تشہیری ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں، یہ خوبصورت ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں شادی کا ایک خوبصورت سلسلہ دکھایا گیا ہے، عفان وحید دلہے کے لباس میں ملبوس انتہائی دلکش دکھائی دے رہے تھے تو دوسری جانب عائزہ خان روایتی خوبصورت دلہن کے لباس میں انتہائی جاذب نظر لگ رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے عائزہ خان اور عفان وحید کی غیر معمولی جوڑی کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔