کوئی دیپیکا کی ہمشکل کہے تو سن کر اچھا لگتا ہے: فریال محمود

Published On 03 January,2024 11:35 am

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی طرح دکھائی دیتی ہوں تو یہ سن کر اچھا لگتا ہے۔

فریال محمود کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ دیپیکا پڈوکون اور اپنے ہم شکل ہونے کی بات پر گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو میں فریال کو دیپیکا کی تعریفیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں دیپیکا پڈوکون کی بہت بڑی مداح ہوں اور مجھے یہ سن کر اچھا لگتا ہے کہ میں ان کی ہم شکل ہوں، میرے لیے اس سے زیادہ اچھی اور خوبصورت بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ میں دیپیکا پڈوکون کی طرح نظر آتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی مجھے کہتا ہے کہ میں دیپیکا پڈوکون کی ہم شکل ہوں تو میں ایسا کہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور مجھے یہ سن کر اچھا لگتا ہے۔