لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی سے شادی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ انہیں شادی کی بہت زیادہ آفرز آتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسی لڑکی ہیں جنہیں ہر خاتون اپنی بہو بنانا چاہے گی۔
جس پر یمنیٰ زیدی نے شرماتے ہوئے کہا کہ انہیں براہ راست پرپوزل نہیں ملے لیکن ان کی ماں سے لوگوں نے ان کا رشتہ مانگا ہوگا اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی ایسی شخصیت ہے جس کے باعث لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
ادا کارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کے ساتھ مل کر احسن طور پر زندگی گزارے۔