لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار بلال قریشی نے بولڈ لباس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیوی اور بہنوں نے کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا پھر بھی وہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار بلال قریشی نے کہا کہ اداکارائیں تنقید سے بچنے کیلئے بولڈ لباس پہننے سے گریز کریں، ایک ساتھی اداکارہ بولڈ لباس پہننے پر ہونے والی تنقید سے پریشان تھیں، ان کو بھی یہی کہا کہ آپ کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
بلال قریشی کا کہنا تھا کہ میں کسی مذہبی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہماری کچھ اخلاقی اور معاشرتی اقدار ہیں جن کا خیال کرنا چاہیے، بولڈ لباس ہمارے کلچر اور اقدار کے خلاف ہیں، اداکاراؤں کو ایسے لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔
بلال قریشی نے مزید کہا کہ جب کوئی بولڈ لباس پہنے گا تو اسے لوگوں کی تنقید کا سامنا تو کرنا پڑے گا، بہتر ہے کہ اس طرح کا کام کیا ہی نہ جائے۔